Saturday, April 27, 2024

فیصل آباد ، لاپتہ ہونے والے دو بچوں کی لاشیں سیوریج کے جوہڑ سے برآمد

فیصل آباد ، لاپتہ ہونے والے دو بچوں کی لاشیں سیوریج کے جوہڑ سے برآمد
July 15, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے دو بچوں کی لاشیں سیوریج کے جوہڑ سے مل گئیں۔ صدیق اکبر ٹاون میں لاپتہ ہونے والے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں قریبی جوہڑ میں تیرتی پائی گئیں۔ 7 سالہ محمد ایان اور تین سالہ ریحان  ایک روز قبل لاپتہ ہوئے۔ والدین نے بہت ڈھونڈا مگر بچوں کا کوئی سراغ نہ لگ سکا۔ آج صبح بچوں کی لاشیں نظر آنے پر لواحقین  کو اطلاع دی گئی جس کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں لاشیں نکال کر الائیڈ اسپتال کی مارچری منتقل کر دیں۔ دکھی والد نے کہا کہ بچے ننگے پاوں گزشتہ روز دوپہر کو گھر سے باہر گئے تھے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی موت پانی میں ڈوبنے سے ہوئی، تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی صورتحال مزید واضع ہو سکے گی۔