Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد: قومی کرکٹر سعید اجمل اور زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان کرکٹ اکیڈمی کا تنازع تاحال برقرار، کرکٹر کا بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

فیصل آباد: قومی کرکٹر سعید اجمل اور زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان کرکٹ اکیڈمی کا تنازع تاحال برقرار، کرکٹر کا بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ
December 20, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) آف اسپنر سعید اجمل اور زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان کرکٹ اکیڈمی کا تنازعہ حل نہ ہو سکا۔ سعید اجمل اور کرکٹ کھیلنے والے بچوں نے اقبال سٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کی بندش اور زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اکیڈمی کی جگہ کو خالی کرنے کے ٹونس پر جو تنازع شروع ہوا تھا وہ تاحال ختم نہ ہو سکا جس پر سعید اجمل نے کرکٹ کھیلنے والے بچوں کے ساتھ اقبال اسیڈیم کے باہر احتجاج کیا۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ جب ساری باتیں مان بھی لی گئیں پھر زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کو کیا مسئلہ ہے۔ کرکٹ کا فیصل آباد میں بہت ٹیلنٹ ہے مگر ایک  بھی ادارہ نہیں ہے جو بچوں کو سب کچھ سکھا سکے۔ کئی بار ڈی سی او فیصل آباد نے مسئلے کو حل کروانے کی کوشش کی مگر ہر دفعہ زرعی یونیورسٹی انتظامیہ وعدہ تو کرتی ہے  مگر ہر دفعہ وعدے سے  مکر جاتی ہے۔ ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام کے باعث نوجوان پلیئرز تو سامنے آ رہے ہیں مگر سعید اجمل اکیڈمی کے بند ہونے سے ان کا مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔ سعید اجمل کی فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی بند کر دی گئی نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر وزیراعلیٰ شہباز شریف  نے نوٹس لیا اور کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی تاہم وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود کرکٹ اکیڈمی کا معاملہ حل نہ ہوا۔ کھلاڑی  کہتے ہیں   کھیل کا میدان چھین لیا، جائیں تو جائیں کہاں۔