Sunday, September 8, 2024

 فیصل آباد : فلاحی ادارے کی جانب سے 50غریب اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی

 فیصل آباد : فلاحی ادارے کی جانب سے 50غریب اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
January 15, 2016
فیصل آباد(92نیوز)سمندری میں فلاحی ادارے کی جانب سے غریب اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، پچاس جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر  زندگی کے  نئے  سفر پر چل پڑے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق مہندی لگے ہاتھ، گجرے، چوڑیوں، نیلے پیلے اور ہرے جوڑوں میں ملبوس یہ ہیں خوبصورت دلہنیں، تو سر پر سہرا سجائے دُلہے بھی بینڈ باجوں کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں بارات لے کریہ مناظر ہیں کرمانوالی حویلی میں ہونے والی اجتماعی شادیوں کے جس میں 50 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں، اپنی شادی پر یہ سکھیاں ایک دوسرے کیلئے دُعا گو ہیں۔ ایم این اے شہباز بابر کی سر پرستی کے تحت چلنے والے فلاحی ادارے کی طرف سے جوڑوں کو 1 لاکھ مالیت کا جہیز جس میں بیڈ، کرسیاں، سلائی مشین اور دیگر اشیاء دی گئی تو دُلہوں نے بھی5 ہزار شرعی حق مہرادا کیا۔ تقریب میں 5 سو افراد کے کھانے کا بھی وسیع انتظام کیا گیا جبکہ والدین بھی اپنی بچیوں کیلئے دعا گو ہیں۔ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی یہ پریاں آنکھوں میں روشن مستقبل اور دلی ارمانوں کے ساتھ پیا گھر سدھار رہی ہیں، وہیں مستحق والدین بھی اپنی بچیوں کی اگلی زندگی کیلئے دعاگو ہیں۔