Friday, May 3, 2024

فیصل آباد: غیر قانونی طور پر قائم نجی ہسپتال سیل

فیصل آباد: غیر قانونی طور پر قائم نجی ہسپتال سیل
July 30, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں نجی ہسپتال کو سیل کر کے ملحقہ اراضی پر غیر قانونی طور پر قائم دکانیں واگزارکروا لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی کے مطابق گلبرگ روڈ پر واقع 20کنال  سرکاری اراضی پر واقع نجی ہسپتال کی الاٹمنٹ غیر قانونی ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے مزید 4کنال اراضی پر دکانوں سے کرایہ وصول کرنے کا کاروبار شروع کررکھا تھا۔2009ء میں لاہور ہائیکورٹ نے دکانوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ سنایا جو سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے کے بعد بھی سرکار کے حق میں ہوا ۔ جس پر عدالتی فیصلہ کے مطابق پولیس فورس کے ہمراہ گلبرگ روڈ پر واقع دکانوں کو قبضہ گروپ سے خالی کراکرسیل کرکے سرکاری تحویل میں لے لیاجبکہ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ دکانوں سے وصول کئے گئے کرایہ کی رقم بھی لینڈ ریونیو ایکٹ انڈر سیکشن 81تا88کے تحت ریکور کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ای ڈی او ہیلتھ کونیشنل ہسپتال کا نگران مقرر کیا ہے اور سیل کی گئی دکانوں کو کالونی برانچ کی طرف سے کرایہ کی وصولی کا سرٹیفکیٹ دکھانے پر ڈی سیل کردیاجائے گا۔