Sunday, May 12, 2024

فیصل آباد،  غربت سے تنگ باپ نے چار معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا

فیصل آباد،  غربت سے تنگ باپ نے چار معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا
May 4, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں غربت سے تنگ باپ نے چار معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا، ملزم نے دوران حراست اعتراف جرم کر لیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے 74 بنڈالہ میں میاں بیوی کی لڑائی نے 4 معصوم بچوں کو قربانی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

چند روز قبل محسن کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تو اس نے بھی گھر کو تالہ لگایا اور چاروں بچوں سمیت لاپتہ ہو گیا، رشتہ داروں نے اسے کوشش کرکے ڈھونڈ لیا اور پولیس کے حوالے کیا تو اس نے چاروں بچوں کو شیخوپورہ کے قریب بھکی نہر میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا۔

نہر میں ڈوبنے والوں میں 7 سالہ ذوالقرنین، کم سن نمرہ، عروہ اور جویریہ شامل ہیں،، بچوں کی والدہ غم سے نڈھال ہیں۔لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی،، اور انہیں تھانہ بھکی شیخوپورہ میں کارروائی کروانے کا کہا جا رہا ہے۔

خاندان پر قیادمت صغریٰ گزر گئی لیکن ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج ہو سکا نہ ہی بھکی پولیس نے بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کروایا ہے۔