Friday, March 29, 2024

فیصل آباد : عید قرباں قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

فیصل آباد : عید قرباں قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
September 9, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کی سبزی منڈیوں میں عید قرباں کے پیش نظر بیوپاریوں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق عید قرباں کی آمد سے قبل ہی سبزی مںڈی کے بیوپاریوں نے خریداروں کی جیبوں پر تیز چھریاں چلا دی ہیں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ دوسری جانب بیوپاریوں نے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سبزیوں اور پھلوں کی ترسیلات میں قلت کو قرار دے دیا ہے، کہتے ہیں قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ نہیں  بلکہ مجبوری ہے۔ بڑھتے ہوئے ریٹس کو قابو کرنے کے لیے منڈیوں میں بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی کہیں نظر نہیں آ رہیں۔ سبزی منڈیوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عید کا مزہ کرکرا کر دیا ہے تو قیمتیں کنٹرول کرنے والوں کے دفاتر میں بھی تالے پڑے ہوئے ہیں۔