Monday, September 16, 2024

فیصل آباد  :عدالت پیشی پر جانیوالے دو افراد قتل

فیصل آباد  :عدالت  پیشی پر جانیوالے دو افراد قتل
February 8, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں قتل کیس کی سماعت پر جانے والے دو افراد کونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا، لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق یہ واقع پیش آیا گلبرک کے علاقے بکر منڈی روڈ پر جہاں  قتل کی پیشی پر عدالت جانے والے منیر آباد کے رہائشی عتیق الرحمان اور سومی نامی شخص پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی گولیاں سر میں لگنے سے دونوں دم توڑ ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔۔ سومی قتل کے مقدمے میں ملوث تھا، جبکہ عتیق الرحمان سومی کو عدالت چھوڑنے جا رہا تھا، لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔د