Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد : ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں میں چوہے ڈھونڈنے کا حکم دے دیا

فیصل آباد : ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں میں چوہے ڈھونڈنے کا حکم دے دیا
May 1, 2016
فیصل آباد (92نیوز) پشاور میں چوہوں کے حملوں سے فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ بھی خوفزدہ ہو گئی۔ انتظامیہ نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز سے چوہوں کو تلاش کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں تو انتظامیہ چوہوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے مگر فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کو چوہوں کو خوف اتنا ہو گیا کہ محکمہ صحت کو تمام ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز سے چوہے تلاش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اگر ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز پر چوہے ملیں تو ان کو مارنے کا کہا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے احکامات ملنے کے بعد چوہوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ہسپتالوں کے ایم ایس کو صفائی کے مناسب انتظامات کرنے کا بھی لکھا گیا ہے تاکہ خطرناک چوہوں سے بچا جا سکے۔