Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد : صبا سلطانہ پر حملے میں ملوث عمران اسپتال میں دم توڑ گیا، ورثا کا احتجاج

فیصل آباد : صبا سلطانہ پر حملے میں ملوث عمران اسپتال میں دم توڑ گیا، ورثا کا احتجاج
August 25, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں کبڈی کی انٹرنیشنل کھلاڑی صبا سلطانہ پر فائرنگ میں ملوث عمران الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد عمران کے  ورثا نے سرگودھا روڈ پر احتجاج کیا ، ڈنڈا بردار مظاہرین نے راہگیروں کو روک کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ تفصیلات کےمطابق کبڈی کی کھلاڑی صبا سلطانہ پر مبینہ حملے میں ملوث عمران فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج تھاجو آج زندگی کی بازی ہار گیا ،جس پر عمران کے ورثا نے سرگودھا روڈ کو ٹریفک کے لئے دونوں اطراف سے بلاک کر کے احتجاج کیا اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے  مطالبہ کیا کہ عمران کی ہلاکت کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے تاہم پولیس سے مظاہرین کو یقین دہانی کے بعد سڑک کلیئر کرا لی۔