Friday, April 19, 2024

فیصل آباد: شیخوپورہ روڈ پر علاقہ مکینوں کا بجلی  کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

فیصل آباد: شیخوپورہ روڈ پر علاقہ مکینوں کا بجلی  کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج
April 19, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں شیخوپورہ روڈ پر علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج  کیا اور دو گھنٹے تک سڑک کو ٹریفک کے لیے بند رکھا۔ شیخوپورہ روڈ پر اڈا کسیٹ پورہ کے سیکڑوں مکین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑک پر جمع ہو گئے ۔ مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ احتجاج کے باعث تین باراتیں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ چودہ سے سولہ  گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، جس سے ان کی زندگی اجیرن بن گئی  ہے ۔ دو گھنٹے احتجاج کے  بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔