Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد شہر کا ماسٹر پلان مارچ 2021 میں نافذ العمل کرنے کیلئے تیاریاں تیز

فیصل آباد شہر کا ماسٹر پلان مارچ 2021 میں نافذ العمل کرنے کیلئے تیاریاں تیز
September 28, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد شہر کا ماسٹر پلان مارچ 2021 میں نافذ العمل کرنے کیلئے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، بیس سال بعدصنعتی شہر کیسا ہو گا؟،  92 نیوز ماسٹر پلان میں شامل ترقیاتی امورکے مجوزہ نکات سامنے لے آیا۔

سال 2040 تک فیصل آباد شہر کیسا ہو گا ، صنعتی شہر اور اس کے باسیوں کی قسمت سنوارنے کیلئے ماسٹر پلان تیاری کے حتمی مرحلے پر پہنچ گیا ۔

ایف ڈی اے حکام کے مطابق مجوزہ ماسٹر پلان میں سمن آباد سے سانگلہ ہل تک آٹھ ریلوے اسٹیشن تعمیر کر کے ٹرینیں چلانے کی تجویز بھی شامل ہے جس سے صنعتی شہر میں مزدوروں کی آسان آمدورفت اور سڑکوں پر ٹریفک رش میں کمی آئے گی، رنگ روڈ بھی بنے گا ۔ ریسرچ اینڈ ٹیکنیکل کمپلیکس اور آئی ٹی پارک بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

انجینئرنگ یونیورسٹی اور کینسر اسپتال تعمیر کرنے کی تجویز بھی ماسٹر پلان میں شامل ہے ، تمام منصوبوں کو تین حصوں میں سال 2025، 30 اور 2040 تک مکمل کیا جائے گا ۔

ماسٹر پلان پر رائے لینے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے اور حتمی منظوری کے بعد اسے مارچ 2021ء میں نافذالعمل بنایا جائے گا۔