Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد ، شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری

فیصل آباد ، شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری
March 14, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد ریکارڈ ژالہ باری ہوئی۔ آسمان سے چاندی برسی تو ہر کوئی سفید حسن کے سحر میں کھو گیا۔ فیصل آباد میں  ژالہ باری ہوئی تو سڑکوں نے چاندی کا سفید لبادہ اوڑھ لیا۔ برستی برف کے گالے جب زمین پر بکھرے پتوں کے سنگ ہوئے تو منظر سہانا ہو گیا ، ہر کوئی دیوانہ ہو گیا۔ صبح سے ہی ٹھنڈی ہواوں اور گھٹاوں کا راج تھا ،وقفے وقفے سے کہیں مدھم تو کہیں بارش ہوئی موسلا دھار۔ شہریوں نے حسین مناظر کو کیمروں میں محفوظ کر لیا۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔ تو جناب پھر اوسم ، موسم کریں انجوائے زرا لانگ ڈرائیو پر نکل جائیں۔