Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد ، شاہکار ماڈلز نے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے

فیصل آباد ، شاہکار ماڈلز نے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے
November 11, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کی پہچان یوں تو گھنٹہ گھر ہے تاہم مختلف چوکوں اور چوراہوں میں منفرد طرز تعمیر کے شاہکار ماڈلز شہرکی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ لائلپور کی شناخت گھنٹہ گھر ہے اس اٹل حقیقت سے تو کسی طور بھی انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن وقت کے ساتھ شہر کے دیگر مقامات پر موجود دلچسپ طرزو تعمیر کے نمونے ہر آنے جانے والے کی آنکھ کوخوب بھاتے ہیں۔ چناب چوک پر موجود آٹھ بازاروں کا عکاس شاہکار، فیصل آباد کے صنعتی شہر ہونے کی گواہی دے رہا ہے۔ اسٹیشن چوک کے وسط میں ہوا میں معلق بھاری بھرکم چینک چائے کی روایت اور اس کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔ ہلال احمر چوک میں موجود فاؤنٹین کی بھی شہری خوب تعریفیں کرتے ہیں۔ پی ایچ اے نے انتہائی کم بجٹ میں اعلی پائے کے نمونے تیار کرکے شہریوں کو خوبصورتی سے قریب تر کرنے کا یہ نیا انداز اپنایا ہے۔ مختلف شاہراوں پر بنائے گئے یہ ماڈلز ، نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں بلکہ ہماری ثقافت کے رنگ بھی ان میں نمایاں ہیں۔