Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد: شادیوں کےسیزن میں کرائے کے کپڑوں کا کاروبار عروج پر

فیصل آباد: شادیوں کےسیزن میں کرائے کے کپڑوں کا کاروبار عروج پر
January 17, 2017
فیصل آباد(92نیوز)شادیوں کا سیزن آج کل سر چڑھ کر بول رہا ہے تو ایسے میں مہنگائی بھی شادی کی تیاری میں خوب روڑے اٹکا رہی ہے شہریوں نے بھی ہوشیاری دکھائی، سستے اور معیاری کپڑے خریدنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے اور اگر مہنگے نہ بھی خرید سکیں تو رینٹ پر بھی کپڑے مل جاتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق شادی کا بندھن ہو تو دلہا دلہن کا سوٹ شادی کے اخراجات پر بھاری ہوتا ہے لیکن مہنگے ملبوسات خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے مایوس نہ ہوں ان کے لیے مشورہ مفت یہ کہ  10 ہزار سے لیکر ایک لاکھ تک کے مہنگے ترین لہنگے، گھاگرا، فراک، شرٹس اور گاؤن اب 5 سے 10 ہزار روپے کرایے پر باآسانی آپکی دسترس میں ہونگے،سٹون، انٹیکس، نکشی دپکی، کڑھائی، گوٹی سے مزین دلفریب اور قیمتی ملبوسات جو ہر طبقے کے لوگوں کیلئے با آسانی میسر ہیں  خواتین کہتی ہیں شوق بھی پورا اور پیسوں کی بھی بچت دوہرے منافع سے کیوں نہ فائدہ لیا جائے، دولہے میاں بھی کم خرچ بالا نشین کے اصول کو مانتے ہوئے شیروانی کرایے پر لینے کو ہی ترجیح دیتے ہیں، شادی کی تیاریاں اور مہنگائی کا پہاڑ ایسے میں متوسط طبقے کے افراد کے لیے کم داموں دیدہ زیب ملبوسات خدیرنا کسی نعمت سے کم نہیں تبھی تو کرایے کے کپڑوں کا کاروبار بھی خوب چمک اٹھا ہے۔