Friday, May 3, 2024

فیصل آباد سے یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع نہ ہوسکا

فیصل آباد سے یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع نہ ہوسکا
December 5, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سے یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع نہ ہوسکا ،  یورپ جانے والے شہریوں کو لاہور یا اسلام آباد کا رخ کرنا پڑتا ہے ، بڑے جہازوں کی لینڈنگ کیلئے رن وے کی مضبوطی 44 پی سی این درکار ہوتی ہے جبکہ فیصل آباد ایئر پورٹ کی مضبوطی 40 پی سی این ہے۔ فیصل آباد ویسے تو ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے لیکن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے بڑے طیاروں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے ، یورپ کیلئے بڑے جہازوں کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے رن وے کارپٹ کی مضبوطی 44 پی سی این سے زائد درکار مگر یہاں یہ معیار صرف 40 پی سی این ہے۔ ایئرپورٹ پر 180 مسافر سے زائد گنجائش والے جہاز نہیں اتر سکتے ، اس لئے یہاں روزانہ قومی اور نجی ایئرلائن کی صرف 8 بین الاقوامی اور مقامی پروازیں روانہ ہوتی ہیں ، ایئرپورٹ عملہ بھی اس میں بہتری کا خواہشمند ہے۔ سابق حکومت نے پونے 2 ارب روپے صرف عمارت کی اپ گریڈیشن پر لگا دئیے ، اگر کچھ رقم رن وے کی بہتری پر خرچ کی جاتی تو فلائٹ آپریشن وسیع کیا جا سکتا تھا۔