Saturday, April 27, 2024

فیصل آباد سے ملتان جانیوالی بس کی اطلاع غلط ثابت ہوئی، پولیس کو بس کے اغوا کی اطلاع دینے والا مسافر حراست میں لے لیا

فیصل آباد سے ملتان جانیوالی بس کی اطلاع غلط ثابت ہوئی، پولیس کو بس کے اغوا کی اطلاع دینے والا مسافر حراست میں لے لیا
June 10, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان کے قریب بس کے اغوا کی اطلاع جھوٹی نکلی۔ پولیس نے بس کے اغوا کی اطلاع دینے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ فیصل آباد سے ملتان جانے والی بس پر ڈجکوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا جس سے بس کا ایک شیشہ ٹوٹ گیا، پتھراؤ سےمسافر خوفزدہ ہو گئے اور مسافروں نے ڈرائیور کو محفوظ مقام پر بس روکنے کا کہا۔ ڈرائیور نے بس کی سپیڈ بڑھا دی۔ اسی دوران ایک مسافر تنویر نے اپنے بھائی کو اطلاع دی کہ بس کو اغوا کر لیا گیا ہے جس پر ملتان، مظفرگڑھ اور دیگرعلاقوں میں پولیس کو چوکس کر دیا گیا۔ ڈرائیور بس کو کچا کھوہ حسینی چوک لے گیا جہاں موجود پولیس بس کو خانیوال لاہور موڑ لے آئی اور بس کی مکمل تلاشی لی اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ پولیس نے بس کے اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے والے مسافر تنویر کو حراست میں لے لیا۔