Saturday, May 4, 2024

فیصل آباد : سیکڑوں موٹرسائیکلیں خراب‘ پولیس پیدل ڈیوٹی دینے لگی

فیصل آباد : سیکڑوں موٹرسائیکلیں خراب‘ پولیس پیدل ڈیوٹی دینے لگی
January 4, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں محکمہ پولیس کی ایسی نااہلی کے سینکڑوں خراب موٹر سائیکلیں تھانوں میں شو پیس بنی کھڑی ہیں جبکہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کی انجام دہی کے لئے پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ہوں اور سرکاری سامان کی حفاطت کر لیں شاید ایسا ممکن ہی نہیں۔ پولیس لائن میں اہلکاروں کی سرکاری گاڑیاں کباڑ کی نذر ہو رہی ہیں۔ گاڑیاں دی تو گئی تھیں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لئے مگر یہ تو مال مفت دل بے رحم کی مثال بن گئیں۔ تھانوں کو یونین کونسلز کے حساب سے موٹرسائیکلیں فراہم کی گئیں مگر اب ان میں سے دو سو سے زائد موٹر سائیکلیں بدتر حالت میں لاوارث پڑی ہیں۔