Friday, March 29, 2024

فیصل آباد سمیت ملحقہ شہروں میں عید میلاد النبیﷺ پر جلوس اور مجالس

فیصل آباد سمیت ملحقہ شہروں میں عید میلاد النبیﷺ پر جلوس اور مجالس
November 10, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) پتہ پتہ بوٹا بوٹا یوم ولادت رسول کے گن گانے لگا، فیصل آباد سمیت ملحقہ شہروں میں  جشن عید میلاد النبی کے سیکڑوں چھوٹے بڑے جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا گیا، شرکاء کے لیے پانی کی سبیلیں  لگیں لنگر کا اہتمام بھی ہوا، جبکہ فضا درودرو سلام کی صداؤں سے گونج تی رہی۔ یومِ ولادت رسول کا رحمتوں بھرا آغاز ہوتے ہی فیصل آباد کی گلیاں اور بازار درود و سلام کی صداؤں سے گونج اٹھے، جامعہ قادریہ رضویہ کے ننھے بچوں نے سب سے پہلا میلاد مصطفٰی کا جلوس نکالا، ضلعی انتظامیہ اورمرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے گھنٹہ گھر میں کیک کاٹے گئے،  جشن عید میلاد النبی ﷺ  کا مرکزی جلوس گھنٹہ گھر چوک سے شروع ہوا تو فضاء نعرہ رسالت کے نعروں سے گونج اٹھی، جلوس متعین کردہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ سرگودھا میں بھی  میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس 10 بجے جامع مسجد حامد علی شاہ سے برآمد ہوا، جلوس کے راستوں میں مختلف مقامات پر شرکاء پر گل پاشی کی گئی، جبکہ اس موقع پرپولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ چنیوٹ، جھنگ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، کمالیہ اور گوجرہ میں بھی عاشقان رسول جلوسوں اور محافل کے زریعے رحمت دوعالم کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے مناتے نظر آئے۔