Friday, April 26, 2024

فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کسانوں کے لیے تیس پلیٹ فارم تیار

فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کسانوں کے لیے تیس پلیٹ فارم تیار
November 15, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) پنجاب کے کسانوں کیلیے اچھی خبر آ گئی۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کسانوں کے لیے تیس پلیٹ فارم تیار کر لیئے گئے۔ کسان مڈل مین کی مداخلت اور فیس کے بغیر پھل ،سبزیاں فروخت کر سکیں گے۔ کسانوں کو مالی نقصان سے بچانے اور سبزیوں پھلوں کی فروخت میں مڈل مین کا کردار ختم کرنے کیلئے تیس پلیٹ فارمز قائم کر دئیے گئے۔ فیصل آباد میں سدھار منڈی اور چاروں ماڈل بازاروں میں جگہ مخصوص کر دی گئی جہاں کاشت کار خود آ کر اپنی اجناس کی نیلامی کروا سکتے ہیں۔ ان مخصوص پلیٹ فارمز پر کسانوں کے بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ اور پینے کا پانی جبکہ بارش سے بچاؤ کیلیے شیڈ بھی بنائے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ کسانوں کو اجناس کی بالواسطہ فروخت کے بعد مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ بھی ہو جائے گا۔ کسانوں کو یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ نیلامی سے متعلق اگر انہیں کوئی شکایت ہو تو وہ مارکیٹ کمیٹی یا ڈپٹی کمشنر کے دفتر رابطہ کر سکتے ہیں۔