Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد : سرکاری اراضی پر قبضے پر لیگی ایم این اے کے خلاف احتجاج

فیصل آباد : سرکاری اراضی پر قبضے پر لیگی ایم این اے کے خلاف احتجاج
October 14, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں شہریوں نے سرکاری اراضی پر لیگی ایم این اے کے قبضے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مشتعل افراد نے دھاوا بول کر قبضے والی جگہ پر دیوار گرا دی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ دوسری جانب نائنٹی ٹو نیوز پر خبر چلنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور کرین کے ذریعے دیوار گرا دی۔