Friday, March 29, 2024

فیصل آباد: سردی کا موسم آتے ہی دکانداروں نے سستے سیل پوائنٹ لگادیئے

فیصل آباد: سردی کا موسم آتے ہی دکانداروں نے سستے سیل پوائنٹ لگادیئے
November 19, 2016

 فیصل آباد(92نیوز)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پہناوے میں بھی تبدیلی آنے لگی ہے، گرم ملبوسات کی خریداری بڑھی  تو فیصل آباد کے دوکانداروں نے سستے سیل پوائنٹ لگائے اورخواتین کو خریداری پر اکسانے کیلئے مختلف آفرز شروع کر دیں۔

تفصیلات کےمطابق جاڑے کی آمد سے پہناوے میں بھی تبدیلی آگئی ہے،لینن، کھدر، جارجٹ، امرینہ اور شفون کے ملبوسات کی فروخت کیلئے سستے سیل پوائنٹس سج گئے ہیں، رنگ برنگے دھاگے کی کڑھائی سے مزین ملبوسات کو خریدنے کیلئے خواتین میدان میں اتری تو دکانداروں کے وارے نیارے ہو گئے

گہرے اور ہلکے رنگوں کے امتیاز سے تھری پیس سوٹوں کی قیمت ا انتہائی معقول ہیں، کٹ پیس اور ٹو پیس جوڑوں پر خواتین بھی جیب خالی کر رہی ہیں، یہ سوٹ تحفوں اورتقربات میں پہننے کیلئے انتہائی آرام دہ ہیں ۔