Sunday, May 5, 2024

فیصل آباد ، زیر حراست ہلاک ہونیوالے شہری کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری

فیصل آباد ، زیر حراست ہلاک ہونیوالے شہری کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری
December 7, 2017

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں سی آئی اے کی زیرحراست ہلاک ہونے والے شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ۔
زیرحراست شہری کی ٹانگوں اور کمر پر بہیمانہ تشدد کے نشانات موجود ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص کے بازوؤں اور کندھوں پر بھی تشدد کیا گیا تھا ۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد سے موت کی تصدیق کی گئی ہے ۔
مقدمے میں نامزد دوپولیس اہلکار گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ تین تاحال فرار ہیں ۔