Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی میں گرلزہاسٹل کی تعمیرشروع، مسجد کی دیوارمسمار

فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی میں گرلزہاسٹل کی تعمیرشروع، مسجد کی دیوارمسمار
January 17, 2017

فیصل آباد (92نیوز) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مسجد کو شہید کرنے کے معاملے پروائس چانسلر کی ہٹ دھرمی برقرار، یونیورسٹی میں قائم 30 سال پرانی نورانی مسجد کو شہید کر کے گرلز ہاسٹل میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی پر عملدرآمد ایک مرتبہ پھر شروع کر دیا گیا ہے۔ مسجد کی ایک دیوار کو مسمار کر کے طالبات کی آمدورفت کے لیے دروازے کی تنصیب کی جانےلگی۔ یونیورسٹی کا دیگر سینکڑوں ایکڑ خالی رقبہ چھوڑ کرمسجد کی ہی جگہ پر گرلز ہاسٹل کی تعمیر سمجھ سے بالاتر ہے۔

انتظامیہ نے تمام اسلامی قواعد بالائے طاق رکھتے ہوئے منصوبے پر ایک بار پھر عملدرآمد شروع کرا دیا۔ 30 سال پرانی مسجد بند ہونے سے ہزاروں طلباء اور نمازی پریشانی سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب مذہبی سکالرز نے اس معاملے پر اپنا موقف صاف صاف پیش کرتے ہوئے اسے نامناسب اورغیرشرعی عمل قرار دے دیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے عجیب منطق اختیار کرتے ہوئے مسجد کو صرف طالبات کے لیے مختص کرنے کا کہا جبکہ علمائے دین کے مطابق کسی بھی مسجد کو صرف خواتین تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب یونیورسٹی کے طلباء اور شہریوں نے منصوبے کی دوبارہ تعمیر نہ روکنے پر احتجاج کی بھی دھمکی بھی دے دی۔