Sunday, May 12, 2024

فیصل آباد ریگل روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر بچہ جاں بحق

فیصل آباد ریگل روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر بچہ جاں بحق
May 9, 2020

فیصل آباد( 92 نیوز) فیصل آباد  کے ریگل روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آکر راہگیر بچہ شدید زخمی ہو گیا  جبکہ  تین راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔

فیصل آباد کے ریگل روڈ پر دو گروپوں میں شدید فائرنگ ہوئی ، فائرنگ سے ایک راہگیر بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ تین  افراد زخمی ہو گئے ، ملزمان پولیس کی آمد سے قبل ہی فرار ہو گئے لیکن  سی پی او کے نوٹس کے بعد پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مبینہ بھتہ خور رانا سوہنا اور عقیل بھی شامل ہیں ، ملزمان کیخلاف بھتہ خوری اور 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا۔