Tuesday, May 7, 2024

فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر کورونا سے بچاؤ کیلئے انتظامات کا فقدان ‏

فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر کورونا سے بچاؤ کیلئے انتظامات کا فقدان ‏
March 17, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں بھی انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے دعوے تو کئے جا رہے ہیں مگر کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر سے آنے والے مسافروں کی چیکنگ کیلئے ریلوے اسٹیشن پر کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

کرونا وائرس کا خوف اور بچاؤ کیلئے بھاگ دوڑ جاری ہے ، فیصل آباد  میں ضلعی انتظامیہ نے اقدامات صرف  تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کی بندش تک محدود کر لئے ، دوسرے شہروں سے فیصل آباد پہنچنے والے مسافروں پر نہ تو کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے نہ ہی حفاظتی حصار ہے ۔

کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر سے آنے والے مسافروں کیلئے سینی ٹائزر کی سہولت بھی دستیاب نہیں، اب تو مسافر سفر کرنے سے بھی خوف کھانے لگے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ ائیرپورٹس کی طرح ریلوے اسٹیشنز پر بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کریں  ۔

یوں تو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت خاصی متحرک ہے مگر احتیاطی تدابیر کے اصولوں کے قطع نظر ریلوے اسٹیشن پر کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔