Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد، رسم حنا میں فائرنگ سے ہلاکت کے واقعے کی فوٹیج 92 نیوز کو موصول

فیصل آباد، رسم حنا میں فائرنگ سے ہلاکت کے واقعے کی فوٹیج 92 نیوز کو موصول
December 11, 2017

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کی فوٹیج 92 نیوز سامنے لے آیا ۔ ملزم وسیم نے 5 گولیاں چلائیں ۔ ایک پسٹل میں پھنس گئی جو وقاص کی موت کا سبب بنی ۔ چار ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔
اٹھائیس نومبر کی رات محلہ عثمان غنی میں رسم حنا کی تقریب میں خون سے ہاتھ رنگے گئے ۔
ایک طرف شادی کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں تو دوسری جانب بندوقیں آگ کے شعلے اگل رہیں تھیں ۔ زبردست ہوائی فائرنگ کرنے میں دلہا بھی صروف تھا ۔ پسٹل کی پانچ گولیاں ہوا میں چلیں اور اٹک جانیوالی چھٹی گولی قریب کھڑے وقاص کے سینے میں جا لگی۔
تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین نامزد اور تفتیش کے دوران ملوث پائے جانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔