Tuesday, April 23, 2024

فیصل آباد ، رانا ثنا اللہ اسلحہ بردار گارڈز کیساتھ انتخابی مہم میں مصروف

فیصل آباد ، رانا ثنا اللہ  اسلحہ بردار گارڈز کیساتھ انتخابی مہم میں مصروف
July 2, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کیلئے سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے ، امیدواروں کی جانب سے  ووٹروں کو لبھانے کے ساتھ ساتھ مرعوب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں ، سابق وزیر قانون نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  اسلحہ بردار گارڈز کو بھی انتخابی مہم میں شامل کر لیا۔ سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے انتخابی مہم کے دوران جدید اسلحہ کی نمائش کر کے نہ صرف قانون بلکہ الیکشن کمیشن کے بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق کی بھی دھجیاں اڑا دیں،رانا ثنا اللہ انتخابی مہم کے دوران مسلحہ گارڈٰز کے ہمراہ لیگی امیدوار پی پی 117 مہر حامد رشید کے گھر پہنچے۔ ہاتھوں میں جدید اسلحہ تھامے سابق وزیر قانون کے سکیورٹی گارڈز نے پولیس کی موجودگی کی بھی پرواہ نہ کی، اور تو اور 5 سال تک رانا ثناء اللہ کے آگے پیچھے پھرتے پولیس افسران وزارت جانے کے بعد بھی ان کے خلاف کچھ نہ بولے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران اسلحے کی نمائش پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے، مگر رانا ثناء اللہ شائد خود کو اب بھی وزیر قانون سمجھتے ہیں اس لیے تو وہ قانون کو کچھ نہیں سمجھتے۔