Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد : دیور کے ہاتھوں بھابی کا قتل ،پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج

فیصل آباد : دیور کے ہاتھوں بھابی کا قتل ،پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
July 21, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد روڈ پر 29 چک کی رہاشی انور بی بی کے گزشتہ رات دیور کے ہاتھوں مبینہ قتل پر لواحقین نے سڑک پر لاش رکھ کر صاندل بار تھانہ پولیس کے خلاف پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر احتجاج  کیا۔ تفصیلات کے مطابق انور بی بی کی لاش کو سڑک پر رکھ کر 29چک کے رہائشی مظاہرین نے پولیس مخالف احتجاج کیا جبکہ غلام محمد آباد روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات انور بی بی کو اس کے دیور نے مبینہ طور پر  فائرنگ کر کے قتل کیا جس کے بعد ابھی تک پولیس تھانہ صاندل بار کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لاتے ہوئے انور بی بی کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے خاتون کی لاش کو سڑک پر رکھ کر پولیس مخالف نعرے بھی لگائے جبکہ لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ورنہ وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔