Monday, September 16, 2024

فیصل آباد :دوسرا کے ماسٹر سعید اجمل کو بھی ضلعی حکومت نے دوسرا کرادیا

فیصل آباد :دوسرا کے ماسٹر سعید اجمل کو بھی ضلعی حکومت نے دوسرا کرادیا
January 31, 2016
فیصل آباد(92نیوز) فیصل آباد میں سعید اجمل  کرکٹ اکیڈمی کو شہباز شریف پارک میں  منتقل کر دیا گیا دوسرا کے ماسٹر سعید اجمل کو ضلعی انتظامیہ نے اکیڈمی کے معاملے پر دوسرا کرا دیا اکیڈمی کا صرف ڈائریکٹر بنا کر خوش کر دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق زرعی یونیورسٹی انتظامیہ اور سعید اجمل کے مابین کرکٹ اکیڈمی کا تنازع تو کمشنر اور ڈی سی او حل نہ کروا سکے مگر سعید اجمل اکیڈمی  کو شہباز شریف پارک جھنگ روڈ پر منتقل کر کے ایک دفعہ پھر افتتاح کر دیا گیا مگر ایم او یو دیکھ کر لگتا ہے کہ سعید اجمل کو اب  بھی  پھر ڈائریکٹر کے عہدے کے سوا کچھ نہیں مل سکا ۔ اکیڈمی کی جگہ سرکار کے نام ہو گئی سعید اجمل زرعی یونیورسٹی کی اکیڈمی کے پر لگے پیسوں کے حوالے سے جواب کو گول کر گئے۔ شہباز شریف پارک میں پہلے ہی اتھلیٹ کے لیے ٹریک بنایا جا رہا ہے اب کرکٹ اکیڈمی وہاں ہو گئی تو یہ پارک ہے کہ گروانڈ اس پر ڈی سی او نےاسے  سپورٹس کمپلیکس قرار دے دیا۔ سعید اجمل اکیڈمی کے لیے نئی جگہ ملنے پر سعید اجمل اور نوجوان کھلاڑی خوش تو ہیں مگر اب یہ اکیڈمی ان کے پاس رہتی ہے کہ نہیں یہ کچھ نہیں  کہا جا سکتا مگر ضلعی انتظامیہ نے اکیڈمی کے معاملے کو کسی نہ کسی طرح حل ضرور کر لیا ہے ۔