Friday, May 17, 2024

فیصل آباد، خواتین عید ملبوسات کیساتھ میچنگ کیلئے دوپٹے رنگائی کروانے مارکیٹ پہنچ گئیں

فیصل آباد، خواتین عید ملبوسات کیساتھ میچنگ کیلئے دوپٹے رنگائی کروانے مارکیٹ پہنچ گئیں
May 10, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں خواتین عید ملبوسات کے ساتھ میچنگ کیلئے دوپٹے رنگائی کروانے مارکیٹ پہنچ گئیں۔ ایسے میں رنگ سازوں کی تو خوب چاندی ہو رہی ہے۔ کھولتے پانی میں رنگ گھول کر کورے سفید دوپٹے کورنگوں میں رنگ کر کسی کو بسنتی تو کوئی قوس قزاح سا بنایا۔ فیصل آباد میں لاک ڈاون کے باوجود رنگ سازوں کا کاروبار خوب گرم ہے، خواتین عید ملبوسات سے ہم رنگ آنچل ڈائی کروانے چلی آ رہی ہیں۔ ایک کے بعد ایک اوڑھنی کو رنگنا اور پھر روایتی ڈھنگ سے سکھاتے جانا رنگ سازوں کےبائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ رنگ ریز کہتے ہیں دوپٹہ ململ کا ہو، سلک یا پھر لان کاٹن ان کو رنگنا بچوں کا کھیل نہیں بلکہ ایک آرٹ ہے جس میں مہارت آتے آتے ہی آتی ہے، جبھی تو ایک آنچل کی رنگائی ایک سو سے ہزاروں روپے تک جاتی ہے۔ چنری اسٹائل، ٹائی اینڈ ڈائی کی جدید تکنیکس اور عید جوڑے کے پھول بوٹوں سے ہم آہنگ رنگ کر روایتی دوپٹوں کو جدت کا تڑکا لگ رہا ہے، لال پیلے نیلے رنگوں میں رنگ کر آنچل بھی بڑی ادا سے اتراتا بل کھاتا لہراتا عید کے رنگوں کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ کورے آنچل کی ہو رہی ہے ٹرینڈی اور جدید انداز میں رنگائی، عید سے پہلے عید ہوئی رنگسازوں نے خوشیاں منائیں۔