Saturday, May 4, 2024

فیصل آباد : خاتون پولیو ورکر کی ڈیوٹی لگانے پر ویکسی نیٹر ہاتھ پاﺅں تڑوا بیٹھا

فیصل آباد : خاتون پولیو ورکر کی ڈیوٹی لگانے پر ویکسی نیٹر ہاتھ پاﺅں تڑوا بیٹھا
December 14, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا مگر ایک شہری نے ویکسی نیٹرکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر تمام ویکسی نیٹرز نے ہڑتال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں خاتون پولیو ورکر کی ڈیوٹی یونین کونسل 205 میں لگانے پر اس کے قریبی رشتے دار یوسف نے ویکسی نیٹر اعجاز کو تشدد کو نشانہ بنا ڈالا اور اسے ڈیوٹی ختم کرنے کا کہا جس پر محکمہ صحت کے ورکرز نے ہڑتال کرکے مہم کا آغاز کرنے سے انکار کر دیا۔ تشدد کی خبر سے ڈی او ہیلتھ بھی حرکت میں آئے تو پولیو ورکر میمونہ راشد کو نوکری سے نکالنے کے آرڈر دے ڈالے۔ ویکسی نیٹرز اور محکمہ صحت کے نمائندوں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے مطا لبے پر ضلع کونسل چوک میں احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بند کر دیا۔ خیال رہے کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 12 لاکھ 95 ہزار 161 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے دو ہزار 317 موبائل ٹیمیں، 370 سٹیٹک ٹیمیں تشکیل دی گئیں مگر احتجاج کے باعث پولیو مہم تاحال شروع نہیں ہو سکی۔