Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد ، جھمرہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کے باعث اذیت کا سبب بنے لگی

فیصل آباد ، جھمرہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کے باعث اذیت کا سبب بنے لگی
December 31, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) پاکستان کا مانچسٹر کہلوانے والے فیصل آباد کی مصروف شاہراہ جھمرہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جس سے شہریوں کو سفری سہولیات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، گردوغبار اور آلودگی نے لوگوں کو سانس کی بیماریوں میں مبتلا کردیا۔ چک جھمرہ اور ڈرائی پورٹ جانے والی یہ سڑک ابھی تک انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ ٹوٹی پھوٹی روڈپر ہچکولے کھاتی گاڑیاں زمانہ قدیم کی یاد دلا دیتی ہیں جب کہ  مٹی کے ڈھیر اور ہواؤں کے سنگ اڑتی گرد و غبار کسی  قدیم علاقے کی جانب  جانے کا شبہ دیتی ہے ۔ سڑک ٹوٹنے کے باعث یہاں بے ہنگم ٹریفک اور گاڑیوں کا رش مسائل میں اضافہ کر رہا ہے۔ ایک سال قبل  ڈرائی پورٹ سے لیکر ساہیانوالہ تک 18 اعشاریہ 90 کلومیٹر طویل سڑک کا صرف 9 کلومیٹر حصہ تعمیر کیا گیا، ڈرائی پورٹ سے جھمرہ تک سڑک کیلئے 390 ملین کے بجائے 180 ملین جاری ہوئے، جتنی سڑک تعمیر ہوئی وہ اتنی ناقص کہ تین سال میں تباہ ہو کر رہ گئی جس پر شہری نالاں نظر آتے ہیں۔ چک جھمرہ اور خاص طور پر ڈرائی پورٹ جانے والی یہ واحد سڑک ہے جسے ماضی میں نظر انداز کئے رکھا اور اس سڑک پر اڑتی دھول کی طرح سابق لیگی حکمرانوں نے عوام کئے وعدے بھی ہوا میں اڑا دئیے۔