Friday, April 26, 2024

‎ فیصل آباد ، جڑانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے بارات کو لوٹ لیا

‎ فیصل آباد ، جڑانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے بارات کو لوٹ لیا
November 17, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے دلہا دلہن سمیت باراتیوں کو لوٹ لیا۔ ملزمان نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نواحی علاقے گنگا پور کے رہائشی راؤ نعیم کی بارات ملتان سے واپس آ رہی تھی کہ پندرہ کے قریب ڈاکوؤں نے انہیں پل جگاتن کے قریب روک لیا۔ ملزمان نے دلہا، دلہن اور ستر کے قریب باراتیوں سے نقدی، موبائل فونز جبکہ عورتوں سے طلائی زیورات لوٹ لئے جس پر باراتیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔