Monday, September 16, 2024

فیصل آباد جنسی اسکینڈل کا مرکزی ملزم بلا ڈان گرفتار

فیصل آباد جنسی اسکینڈل کا مرکزی ملزم بلا ڈان گرفتار
April 5, 2018
فیصل آبا د( 92 نیوز ) فیصل آباد جنسی اسکینڈل کا مرکزی ملزم بلا ڈان گرفت میں آگیا،ملزم بچوں سے زیادتی کےبعد بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوز بھی بناتا تھا ۔ سی پی او کے مطابق اسکینڈل ملوث ملزم کے تمام ساتھی بھی پکڑے گئے ۔ پولیس نے بلا ڈان کو نواحی علاقے شہروآنہ پل کے قریب سے گرفتار کیا، ملزم کے خلاف لڑکوں سے زیادتی کے 3 مقدمات درج ہیں ، لیکن با اثر ہونے کی وجہ سے پولیس کی پہنچ سے دور تھا۔ بلا ڈان پر الزام ہے کہ اس نے متعدد لڑکوں کے ساتھ زیادتی کی اور پھر موبائل سے ان کی ویڈیوز بھی  بنائیں ، پولیس نے تھانہ سٹی اور صدر 6 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ بلا ڈان کے دیگر 5 ساتھیوں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے ۔ سی پی او اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کی جنسی اسکینڈل میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ، مرکزی ملزم سے تفتیش کے دوران کیس میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔