Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد ، جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام عترت رسولؐ کانفرنس کا انعقاد

فیصل آباد ، جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام عترت رسولؐ کانفرنس کا انعقاد
April 16, 2019

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں جماعت  اہلسنت پاکستان کی جانب سے عترت رسولﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادرشاہ  جیلانی نے خصوصی خطاب کیا،  علمائے کرام نے اسوہ ﷺکو اجاگر کیا اور صحابہ کرامؓ کے کردار پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

فیصل آباد  میں عبداللہ پور کینال روڈ پر جماعت اہلسنت پاکستان کی جانب سے عترت رسول ﷺکانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔

محفل پاک میں علامہ صابر حسین،علامہ مظہر حسین گیلانی،علامہ  ضیاء المصطفیٰ نوری، صاحبزادہ حامد رضا، پیر قمرالشکور احمد سمیت ملک بھر سے نامور علما کرام نے شرکت کی ،علما کرام نے اپنے خطابات میں دین اسلام کو امن کا مذہب قرار دیا۔

علماء کرام نے اس قدر نرم گفتاری سے آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس بیان کی کہ شرکا پروجد طاری ہوگیا اور وہ مدنی آقاؐ کا ذکر عالیہ سن کر جھوم اٹھے۔

مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی نے خصوصی خطاب میں حضور اقدس ﷺکی شان اقدس بیان کی تو شرکائے محفل  پر نورانی رنگ چھاگیا۔

علمائے کرام کے ایمان افروز خطاب نے جہاں شرکاء کے دلوں کو عشق رسول ﷺ کی روشنی سے  منور کیا ،وہیں اس کانفرنس میں ہر طرف آقائے دوجہاں ﷺکی محبت کا رنگ  چھایا رہا۔