Sunday, September 8, 2024

  فیصل آباد : جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،ملازمین اور مالکان نے ٹیم پر دھاوا

   فیصل آباد : جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،ملازمین اور مالکان نے ٹیم پر دھاوا
August 25, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے علاقہ سدھو پورہ میں اے سی سٹی کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم غیر معیاری،جعلی  مشروبات بنانے والی فیکٹری پہنچی تو وہاں موجود فیکٹری ملازمین،مالکان اور اہل علاقہ  نے چھاپہ مار ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ اور اسے یرغمال بنائے رکھا ، اے ، سی ،سٹی سمیت میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ایک تو چوری  اوپر سے سینا زوری  یہ مناظر کسی اور جگہ کے نہیں بلکہ فیصل آباد، سدھو پورہ کی جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری کے ہیں  جہاں اے، سی، سٹی کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم سمیت میڈیا کے نمائندگان پر فیکٹری ملازمین اور مالکان نے دھاوا بول دیا۔ میدان میں اے, سی، سٹی شارخ خان نیازی خود بھی کودے اور تھپروں ، مکوں سے غیر معیاری فیکٹری ملازمین اور مالکان پر ٹوٹ پڑے، جبکہ خواتین چھتوں سے چھاپہ مار ٹیم پر اینٹیں برساتے رہیں۔ ہاں موجود کیمرہ مین یہ تمام مناظر جب فلما تے رہے تبھی میڈیا نمائندوں سمیت انہیں بھی فیکٹری میں یرغمال بنا لیا گیا، جس کہ بعد سدھو پورہ میں پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی جو حسب معمول دیر سے پہنچی تاہم اے ، سی سٹی اکیلے ہی ناجائز مشروبات فروشوں سے لڑتے رہے۔ شہر میں جاری غیر معیاری کھانے پینے والی فیکٹری کے خلاف کریک ڈاون کا حصہ یہ چھاپہ ایسا بگڑا کہ شہری انتظامیہ پر ناجائز فروش ٹوٹ پڑے، تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف یہ کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا۔