Friday, April 26, 2024

فیصل آباد : جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

فیصل آباد : جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
May 18, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر جعلی ادویات بنانے والے فیکٹری پکڑی گئی، محکمہ صحت کی ٹیم نے جعلی ادویات، مشینری اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے لیں اور فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ستیانہ روڈ پر محکمہ صحت کی ٹیم نے ایک فیکڑی میں چھاپہ مارا جہاں بڑے پیمانے پر جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں، فیکٹری کے کئی کمرے تیار شدہ ادویات سے بھرے پڑے تھے، مختلف سیرپ اور دیگر ادویات گندے ترین ماحول میں بنائی جارہی تھیں۔ محکمہ صحت کی ٹیم پہنچتے ہی فیکڑی مالکان نے دوڑیں لگا دیں فیکڑی کے مختلف گوداموں میں جمع پڑی ادویات اور مشینری و دیگر اشیاء قبضہ میں لے لی گئیں۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے اور فیکٹری کو سیل کیا گیا ہے۔