Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع، تین ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

فیصل آباد: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع، تین ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
May 23, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ ضلع بھر کے 13 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ فیصل آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جو 23 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی۔ ضلع بھر کے تیرہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تین ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ دو ہزار چار سو پینسٹھ موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی جبکہ ایک سو پینسٹھ ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈے اور اسٹیشینز پر جبکہ چار سو کے قریب مختلف ہاسپٹلز اور ڈسپنسریوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے بھی مناسب انتطامات کئے گئے ہیں۔ ایریا انچارج کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر ہوں گے۔