Friday, March 29, 2024

فیصل آباد : تاجروں نے گرم ملبوسات بیچنے کیلئے سستے سیل پوائنٹس بنا دیے

فیصل آباد : تاجروں نے گرم ملبوسات بیچنے کیلئے سستے سیل پوائنٹس بنا دیے
November 21, 2016

فیصل آباد (92نیوز) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پہناووں میں بھی تبدیلی آنے لگی ہے۔ گرم ملبوسات کی خریداری بڑھی تو فیصل آباد کے دکانداروں نے سستے سیل پوائنٹ لگائے اور خواتین کو خریداری پر اکسانے کیلئے مختلف آفرز دینا شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق جاڑے کی آمد سے پہناوں میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔ لینن، کھدر، جارجٹ، امرینہ اور شفون کے ملبوسات کی فروخت کیلئے سستے سیل پوائنٹس سج گئے ہیں۔ رنگ برنگے دھاگے کی کڑھائی سے مزین ملبوسات کو خریدنے کیلئے خواتین میدان میں اتریں تو دکانداروں کے وارے نیارے ہو گئے۔

گہرے اور ہلکے رنگوں کے امتیاز سے تھری پیس سوٹوں کی قیمتیں انتہائی معقول ہیں۔ کٹ پیس اور ٹو پیس جوڑوں پر خواتین بھی جیب خالی کر رہی ہیں۔ یہ سوٹ تحفوں اورتقریبات میں پہننے کیلئے انتہائی آرام دہ ہیں۔ گرم ملبوسات کی خریدایری کیلئے خواتین بڑی تعداد میں بازاروں رخ کررہی ہیں۔ موسم سرما کی مناسبت سے رنگا رنگ ملبوسات کے سیل پوائنٹ سج چکے ہیں۔ رنگوں کے امتزاج سے بنے ان سوٹوں کی قیمتیں بھی خواتین کی پہنچ میں میں۔ تبھی تو ایک کے بعد ایک ڈریس خریدا جا رہا ہے۔