Thursday, May 2, 2024

فیصل آباد ، بیشتر امیدواروں نے ن لیگ، پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم مسترد کر دی

فیصل آباد ، بیشتر امیدواروں نے ن لیگ، پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم مسترد کر دی
June 24, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں بیشتر امیدواروں نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ سابق اراکین اسمبلی بھی قیادت کے فیصلوں سے نالاں نظر آتے ہیں جبکہ پارٹی ٹکٹ ہولڈرز بھی باغی رہنماؤں سے شدید ناراض ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا تو کچھ حلقوں میں پارٹی رہنماؤں نے بغاوت کر دی۔ پارٹی رہنما ہی نہیں کارکن بھی قائدین کے فیصلوں پر خفا دکھائی دیتے ہیں۔ ٹکٹ سے محروم بیشتر رہنماؤں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق لیگی ایم این اے عاصم نذیر این اے 101 اور پی پی 111 سے خواجہ اسلام آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ بیشتر پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی کپتان کی ٹکٹوں کی تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ این اے 103 سے پی ٹی آئی کے رائے اعجاز، پی پی 113 سے میاں وارث آزاد الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ این اے 107 سے ٹکٹ سے محروم 3 اہم رہنما ٹکٹ ہولڈر خرم شہزاد کیلئے خطرہ بنے ہوئے۔ پی پی 115 سے لیگی باغی گروپ متوقع ٹکٹ ہولڈر رانا علی عباس کی شدید مخالفت کر رہا ہے۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا این اے 110 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 106 سے رانا ثناءااللہ کے مدمقابل بھی ہوں گے۔ این اے 104 سے فہیم اختر، این اے 108 سے ملک بخش الہٰی امیدوار ہیں، پی پی 117 سے صاحبزادہ حسن رضا کو میدان میں اتارا گیا جبکہ پی پی 113 سے صاحبزادہ حسین رضا رانا ثناء اللہ کا مقابلہ کریں گے۔