Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد، بچوں کیساتھ بدفعلی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے 5 ملز م گرفتار

فیصل آباد، بچوں کیساتھ بدفعلی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے 5 ملز م گرفتار
September 23, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) چونیاں کے بعد فیصل آباد میں بھی بچے بد فعلی کا شکار ہونے لگے، تحصیل سمندری کے تھانہ ترکھانی میں بچوں سے زیادتی کا عمل 4 سال سے چل رہا تھا جس پروالدین پھٹ پڑے، بچوں کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے، پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تحصیل سمندری میں تھانہ ترکھانی کے علاقے چک 222 گ ب میں معصوم بچوں کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیل کھیلنے والے پولیس کے شکنجے میں آ گئے، ملزمان معصوم بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بناتےاور ویڈیو بنا کر عرصہ دراز سے بلیک میل بھی کر رہے تھے جس پر والدین پھٹ پڑے۔ پولیس کے مطابق محسن، احد اور عبدالرحمٰن سمیت پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے  ان کے قبضے سے ویڈیوز والا لیپ ٹاپ، میموری کارڈ اور دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔ سی پی او اظہر اکرام نے دعویٰ کیا کہ زیادتی کا شکار بچے ذہنی دباو ¿ کے باعث درسگاہیں بھی چھوڑ چکے ہیں، ملزمان کے پاس بچوں سے زیادتی کی 36 سے زائد ویڈیوز موجود ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف بچوں سے زیادتی کے 4 مقدمات درج ہیں، ملزمان سے تفتیش کے بعد نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کریں گے۔