Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد : بارہ ہزار میڈیکل سٹورز میں سے صرف ایک ہزار 881 رجسٹرڈ نکلے

فیصل آباد : بارہ ہزار میڈیکل سٹورز میں سے صرف ایک ہزار 881 رجسٹرڈ نکلے
October 20, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں ہزاروں غیررجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلع میں صرف ایک ہزار 881 میڈیکل سٹور لائسنس شدہ ہیں جن میں سے بیشتر کے لائسنس بھی ایکسپائر ہو چکے ہیں۔ ڈرگ انسپکٹر کی بھی 9 میں سے 4 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں لگ بھگ 12 ہزار میڈیکل سٹوروں میں سے صرف ایک ہزار 881 ہی محکمہ صحت سے رجسٹرڈ ہوئے ہیں باقی مالکان بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔ جو میڈیکل سٹورز لائسنس شدہ ہیں ان میں سے بیشتر برسوں سے رجسٹریشن ری نیو کروانے کی زحمت گوارا نہیں کر رہے۔ محکمہ صحت میں ڈرگ انسپکٹر کی 9 سیٹوں میں سے 5 تعیناتی کی منتظر ہیں۔ اس تمام کرپشن میں انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔ تمام حاضر سروس انسپکٹرز بھی 6 برسوں سے ایک جگہ تعینات ہیں جن میں سے ایک کو کرپشن کیس میں نوکری سے فارغ کردیا جبکہ گزشتہ سال ڈی سی او کی جانب سے تمام ڈرگ انسپکٹرز کے نائب قاصد بھی تبدیل کر دیے گئے تھے۔