Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد، ایک ہفتہ قبل لا پتہ ہونیوالی لڑکی کی لاش برآمد

فیصل آباد، ایک ہفتہ قبل لا پتہ ہونیوالی لڑکی کی لاش برآمد
October 7, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں ایک ہفتہ قبل مبینہ اغواء ہونے والی 15 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا ، مغویہ کی لاش موٹروے کے قریب ایک گاڑی سے ملی، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ سرگودھا میں آٹھ روز قبل اغواء ہونے والی غریب لڑکی کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ فیصل آباد کے علاقے ستیانہ روڈ کے رہائشی غریب محنت کش کی معذور بیٹی کو ایک ہفتہ قبل مبینہ اغواء کیا گیا ،، تلاش کے بعد موٹروے کے قریب اللہ رکھی کی لاش مل گئی، بٹالہ کالونی پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب سرگودھا کے علاقے چک 111 میں بھی غریب محنت کش کی 15 سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا گیا، لیکن پانچ ملزمان زیر حراست ہونے کے باوجود ہارون بی بی کا سراغ نہیں مل رہا۔ مغویہ کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،، کچھ بھی پتا نہیں چل رہا، غریب والدین  بیٹی کی بازیابی کیلئے وزیر اعظم سے مدد کے طلب گار ہیں۔ غریب محنت کش اور اس کا پورا خاندان لڑکی کا سراغ لگانے کیلئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہے اور الزام عائد کرتے ہیں کہ پولیس ملزمان سے ساز باز ہے  جبکہ مقدمہ میں کیا پیشرفت ہوئی پولیس بتانے سے گریزاں ہے۔