Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد : ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے غریب مریضہ کو گدھا ریڑھی پر ہسپتال منتقل کیا گیا

فیصل آباد : ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے غریب مریضہ کو گدھا ریڑھی پر ہسپتال منتقل کیا گیا
January 6, 2017

 فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں 50 سالہ مریضہ کو کوشش کے باوجود ایمبولینس میسر نہیں آ سکی اور گھر والوں نے مجبور ہو کر اس خاتون مریضہ کو گدھا ریڑھی پر ڈال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا ۔

 ایک طرف تو پنجاب بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی کے بلند و بانگ حکومتی دعوے تو دوسرے جانب حقیقت یہ کہ فیصل آباد میں کینسر کی پچاس سالہ مریضہ کو ہسپتال منتقلی کیلئے ایک ایمبولینس بھی میسر نہ ہو سکی  ٹھٹھرتی سردی میں بیماری کی تکلیف سے سسکتی، تڑپتی، بشیراں بی بی کو اس کا بیٹا گدھا ریڑھی پر الائیڈ ہسپتال لے آیا۔

بشیراں بی بی دماغ کے کینسرمیں مبتلا ہےتو بیٹا بھی اس کرب میں مبتلا تھا کہ کسی طرح وہ ڈاکٹرز کے پاس پہنچ کر اپنی ماں کو بچا لے مریضہ کو اسٹریچر پر ڈال کر کیسنر وارڈ منتقل کر دیاگیا ۔ متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ خدارا حکمران اس جانب توجہ دیں کیونکہ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے سے نہ جانے کتنی مریضوں کی سانسیں ٹوٹ جاتی ہیں.