Friday, March 29, 2024

فیصل آباد : ایم پی اے کی سرپرستی میں چلنے والا میڈیکل سٹور غریبوں کو لوٹنے میں مصروف

فیصل آباد : ایم پی اے کی سرپرستی میں چلنے والا میڈیکل سٹور غریبوں کو لوٹنے میں مصروف
February 28, 2017
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں ہلال احمر اسپتال بنایا تو گیا مستحقین کے مفت علاج کے لیے مگرایک ایم پی اے کی سرپرستی میں چلنے والا یہاں کا میڈیکل سٹور غریب عوام کی جیبیں کاٹنے میں مصروف ہے، سیاسی مصلحت اور مالی مفاد نے اسپتال انتظامیہ کی آنکھوں پربھی پٹی باندھ رکھی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ہلال احمر اسپتال جہاں غریب شہری علاج کے لیے آتے ہیں مگر اسپتال کے اندر قائم میڈیکل سٹور پر ادویات اس قدر مہنگی کہ بیچارے غریب لوگ یہ بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں، قریب کوئی اور سٹور نہ ہونے کی وجہ سے میڈٰیکل سٹور مالکان کم نرخوں پر خریدی گئی غیر معیاری ادویات من مرضی کی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں، افسوس یہ کہ اسپتال انتظامیہ بھی اس دھندے کو روکنے میں ناکام ہے۔ میڈیکل سٹور کا ٹھیکہ سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے ہر مرتبہ ن لیگ کی ایک خاتون ایم پی اے کے قریبی رشتے دار کو دیا جاتا ہے جس کے لیے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے جاتے۔ میڈیکل سٹور سے مہنگی ادویات فروخت کرنے کے حوالے سے بار بار کی نشاندہی پر بھی اسپتال انتظامیہ مصلحتاً اور مالی مفاد کی خاطر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، شہری کہتے ہیں کہ اگر فوری طور پر یہ ٹھیکہ منسوخ اور ادویات مارکیٹ نرخوں پر فروخت نہ ہوئیں تو اسپتال انتظامیہ کا گھیراؤ کیا جائیگا۔