Saturday, April 27, 2024

فیصل آباد : اکھاڑے میں روایتی کشتی کے مقابلے ، پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ لڑائے

فیصل آباد : اکھاڑے میں روایتی کشتی کے مقابلے ، پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ لڑائے
November 18, 2016

 فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں پہلوانی کا میدان سجایا گیا جس میں رستم پاکستان بشیر بھولا بھالا سمیت پنجاب بھر سے پہلوانوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایسشن کے زیراہتمام نور پورہ میں پہلوانی کا میدان جو سج گیا ہے جس میں رستم پاکستان بشیر بھولا بھالا سمیت پنجاب کے دس شہروں سے پہلوانوں نے شرکت کی  بشیر بھولا بھالا نے حریف کو ایک وار میں چت کردیا، پہلوانوں نے ان مقابلوں کو خوب سراہا۔

پہلوانوں نے ایک دوسرے کو چت کرنے کیلئے خوب داؤ پیچ آزمائے اور جیت کیلئے ہر حربہ استعمال کیا ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ مہمان خصوصی تھے جن کا کہنا تھا کہ پہلوانی کے فروغ کیلئے اس طرح کے مقابلے نہایت ضروری ہیں۔