Tuesday, May 7, 2024

فیصل آباد اور ہری پور میں سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی، شاہد شفیق نے اپنی چچی جبکہ گل محمد نے ایک شخص کو قتل کیا تھا

فیصل آباد اور ہری پور میں سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی، شاہد شفیق نے اپنی چچی جبکہ گل محمد نے ایک شخص کو قتل کیا تھا
June 11, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد اور ہری پور میں سزائے موت کے دو مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ سیالکوٹ کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں شاہد شفیق نے انیس برس قبل اپنی چچی کو قتل کر دیا تھا۔ شاہد شفیق کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور اسے دو روز قبل گوجرانوالہ جیل سے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روز مجرم سے اس کے رشتہ داروں کی آخری ملاقات کروائی گئی۔ پھانسی کے بعد ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ہری پور کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم گل محمد کو بھی آج صبح پھانسی دے دی گئی۔ گل محمد کو مردان کی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت سنائی تھی۔