Saturday, April 27, 2024

فیصل آباد اور گجرات میں چھت گرنے اور سلنڈر دھماکے میں خواتین وبچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

فیصل آباد اور گجرات میں چھت گرنے اور سلنڈر دھماکے میں خواتین وبچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
August 2, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد اور گجرات میں مختلف واقعات میں خواتین وبچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر زیر تعمیر گھر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر دو خواتین اور دو بچے جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 28 سالہ شمائلہ، 24 سالہ عائشہ، 7 سالہ اُمِ حبیبہ اور 3 سالہ ضمیر شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے تین بچوں سمیت 5 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گجرات کے علاقے مسلم آباد میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں راہگیر سکول ٹیچر آصف، اہلیہ اور بچی جاں بحق ہوگئے۔

دھماکہ سے عمارت منہدم ہوگئی، قریبی دوکانوں و مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق مکان کے نیچے پیزا شاپ تھی، دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا۔