Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں امراض قلب کی ادویات کی قلت

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں امراض قلب کی ادویات کی قلت
January 28, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں امراض قلب کی ادویات کی قلت پیدا ہونے لگی، بنیادی ضرورت کی دوائیں نہ ملنے پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے ۔

فیصل آباد میں عارضہ قلب کے مریضوں کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ملنے والی مفت دواؤں کی قلت کا مسئلہ سر اٹھانے لگا ، دل کی دھڑکن کو ترتیب میں رکھنے اور دافع درد دوا کی قلت نے مریضوں کے لیے مشکل کھڑی کردی ہے۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈائی جاکسن اور وارفن نامی ادویات اسپتال میں دستیاب ہیں اور نہ مارکیٹ میں ۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائی جاکسن کی متبادل دوا سے وقتی طور پر کام چلانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں وارفن نامی دوا کی بلیک میں فروخت کے باعث قلت کا سامنے ہے۔

عارضہ قلب کے مریضوں کے لیے ادویات کی قلت دوہری اذیت ہے جس کا فوری نکالنے میں متعلقہ حکام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔