Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ کی غفلت، ایک کروڑ 90 لاکھ مالیت کی ادویات ایکسپائر

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ کی غفلت، ایک کروڑ 90 لاکھ مالیت کی ادویات ایکسپائر
February 8, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ کی بڑی غفلت سامنے آگئی اور ایک کروڑ نوے لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات پڑی پڑی ایکسپائر ہو گئیں۔ دل کے علاج کیلئے ادویات جتنی مہنگی ہیں اتنی ہی بے قدری کی جارہی ہے، فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث ایک کروڑ نوے لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات پڑی پڑی زائد المیعاد ہو گئیں۔ زائد المیعاد ہونے والی ادویات میں انجیو گرافی اور ہارٹ سرجیکل آئٹمز کے علاوہ دل کے آپریشن میں استعمال ہونیوالی ایک کروڑ سے زائد مالیت کی بیٹریاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ادویات ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں دل کے اسپتالوں کو بھجوائی جا سکتی تھیں، لیکن انتظامیہ کا سارا دارومدار کنٹریکٹر پر رہا۔ ایف آئی سی انتظامیہ ایک تو بھاری نقصان کنٹریکٹر سے وصول کرنے میں پُرامید ہے اور دوسری جانب یہ انکشاف بھی کیا کہ ماضی میں کمیشن بنانے کے چکر میں ضرورت سے زائد ادویات منگوائی گئیں جس پر یہ معاملہ پیش آیا۔